لاہور، یکم نومبر (اے پی پی): بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن اٹالین ایجنسی فار ڈویلپمنٹ کوآپریشن کے تعاون سے پنجاب حکومت اور وزارتِ لیبر کے ادارے پنجاب سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن نے صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان نیازی کی سربراہی میں پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی ایکٹ 2021 کو دور حاضر کے مطابق ڈھالنے کیلئے مشاورتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل سیکورٹی کے 55 سالہ پرانے ایکٹ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا مقصد اپنے مزدور اور محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود ہے پاکستان تحریک انصاف کا خواب ہے کہ محروم طبقات کو اوپر اٹھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آج اس تقریب میں شرکت کر کے اور مزدور کارڈ کا اجرا ہوتے دیکھ کر میں ذاتی طور پر بہت خوش ہوں۔