کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کی کامیابی کے پیچھے قوم کا ملی جذبہ اور باہمی اتحاد شامل ہے؛ اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ

51

اوکاڑہ،03نومبر(اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر  آصف نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم  گرین اینڈ کلین پروگرام کو ملک بھر میں جو پذیرائی ملی ہے، اس کے پیچھے قومی جذبہ اور  اتحاد و اتفاق کا بڑا عمل دخل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول 49/2L اوکاڑہ میں کلین اینڈ گرین پاکستان کے حوالہ سے منعقدہ تقریب میں کیا۔تقریب میں ڈسٹرکٹ کواڈینیٹر کلین اینڈ گرین پروگرام ملک غلام نبی کھوکھر،پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر شمیم الحق،راؤ صفدر،میجر ریٹائرڈ احمد نواز،مہر عبدالستار، اعجاز احمد ناصر و دیگرعہدیداروں نے شرکت کی اور پودے لگائے۔

تقریب میں سکول کی ہیڈ مسٹریس میڈم نصرت نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور سکول کو درپیش مسائل کی نشاندھی کی۔ آخر میں   پاکستان کی سلامتی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔