لاہور؛ کورونا وباء اور غیر ویکسین شدہ افراد کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی مہم مسلسل جاری

40

لاہور، 4 نومبر(اے پی پی): این سی او سی کی ہدایت پر کورونا وباء اور غیر ویکسین شدہ افراد کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی مہم مسلسل جاری ہے۔ اس حوالے سےاسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان ندیم نے یونیک سکول بی بلاک کا دورہ کیا اور کورونا ویکسینیشن مہم کا جائزہ لیا  ۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ تقریباً 70 فیصد بچوں کو ویکسینیشن لگائی جا چکی ہے اور سکول پرنسپل کو جلد از جلد ویکسینیشن ٹارگٹ مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر کورونا ویکسینیشن مہم کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس امر کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ افراد کو ویکسین لگا دی جائے تاکہ صحتِ عامہ کا تحفظ بہرطور ممکن بنایا جا سکے۔