لاہور ، 04 نومبر ( اے پی پی): وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریسکیو سروسزکا اسلام آباد میں آغاز کرنے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر رہے ہیں ۔
وہ ریسکیو سروسز کے انسراگ سرٹیفیکیشن کی دوسری سالگرہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بلند عمارتوں میں ایمرجنسی کی صور ت میں ریسکیو 1122 کی مدد کی اشد ضرورت ہے -وفاقی وزیر نے ایمرجنسی سروسز کے شعبے میں کام کرنے والے کارکنوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیورز کا ہر ہر قدم انسانی جان بچانے کے عظیم ترین مقصد کےلیے اٹھتا ہے۔











