ملتان 04 نومبر )اے پی پی ): ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام۔کے مسائل حل کرنے کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے تا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف مہیا کیا جا سکے۔ یہ بات نے گزشتہ روز کینال ریسٹ ہاؤس نواں شہر تحصیل کبیر والا میں کھلی کچہری کے دوران کہی اس دوران ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم ،اے ایس پی کبیروالا ماہم خان،اے ڈی آئی جی سعدیہ سعید اور پی ایس او محمد یوسف بھٹی بھی موجود تھے آر پی او سید خرم علی نے سائلین کی درخواستوں کو سنا اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے انہوں نے پولیس افسران سے کہا کہ دفاتر اور تھانے میں آنے والے سائلین سے خوش گفتاری کریں اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں انکے مسائل بلاتاخیر حل کریں بدعنوانی اور بداخلاقی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جا رہی ہے کسی بھی قسم کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے کہا کہ جرائم پر قابو پانے کے لیے شہریوں کا تعاون حاصل کریں اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے دریائی پولیس پوسٹ کا معائنہ کیا اور مویشی چوری کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے ٹیمیں تشکیل دیں جو بین الاضلاعی مویشی چوری گروہوں کی گرفتاری کے لیے کام کریں گی۔











