وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق پنجاب میں صحتِ عامہ کے لئے بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں ،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد

18

لاہور، 4 نومبر (اے پی پی): سپیشل ڈینگی وارڈن کا معائنہ کرنے کے لئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد گنگارام ہسپتال پہنچیں تو وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر عامرزمان خان نے ڈاکٹررضوان،ڈاکٹرکامران و دیگرفیکلٹی ممبران ہمراہ ان کا استقبال کیا وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے گنگارام ہسپتال میں ڈینگی وارڈزکادورہ کیااور سکلزلیب کی سائٹ کا بھی جائزہ لیا وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو گنگارام ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ یواین ایف پی اے گنگارام ہسپتال میں سکلزلیب،کمپیوٹرآئی ٹی لیب،کانفرنس روم اورلائبریری کے قیام میں مالی معاونت کرے گی گنگارام ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کا بہترعلاج کیاجارہاہے سکلزلیب میں ڈاکٹرزکی جدید تقاضوں کے مطابق تربیت کروائی جائے گی نرسنگ کالج اور مڈوائفری کالج کی طالبات جدیدسکلزلیب سے جدید تربیت حاصل کریں گی گنگارام ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات تسلی بخش ہیں گنگارام ہسپتال کے گائنی وارڈ میں مریضوں کو بہترسہولیات فراہم کی جارہی ہیں پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا بہترعلاج اولین ترجیحات میں شامل ہےڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ہم پنجاب کی عوام کو صحت کے شعبہ میں بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔