لاہور،4نومبر(اے پی پی): سفیر قازقستان یرزہان کستافن نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کا قیام ہم سب کی ذمہ داری ہے اس خطے میں خوشحالی آئیگی۔
اے پی پی سے گفتگو میں قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لئے پاکستان اور قازقستان کے درمیان عسکری تعلقات بھی بہت اہم ہیں افغانستان میں دیرپا امن سے خطے میں خوشحالی آئے گی افغانستان میں امن قائم کرنا خطے کے تمام اہم ممالک کی ذمہ داری ہے۔











