کوئٹہ،04نومبر(اے پی پی ) :وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ترقیاتی کام ہویا نا ہو لیکن معذور افراد کے مسائل حل کرونگا۔آپ کے مطالبات سے بڑکر آپ کیلئے کچھ کرنا چاہتاہوں خصوصی افراد کے مسائل حل کرنے میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کرونگا، ان خیالات کا اظہا رانہوں نے جمعرات کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں خصوصی افراد کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ خصوصی افراد کی تقریب میں شرکت پر خوشی محسوس کررہاہوں خصوصی افراد کی مہمان نواز کرکےفخر محسوس کررہا ہوں اس موقع پرخصوصی افراد میں وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو نے تحائف تقسیم کیے،وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کا پرنسپل سیکرٹری کو ہنگامی بنیادوں پر خصوصی افراد کے مسائل حل کرنے ہدایت اور خصوصی افراد کیلئے فوری طور ویل چیئر فراہم کرنے ہدایت کردی جبکہ تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ معذورطباءنواز ندیم خان کو وزیر اعلیٰ ہاوس کے ہر پروگرام کا خصوصی مہمان ہونگے وزیر اعلیٰ بلوچستان کوسوشل ویلفیئر نے بریفنگ دی اس میں خصوصی افراد کیلئے کچھ خاص نہیں تھا۔وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ کوٹہ سسٹم سے ایک بہتر طریقہ کار لائینگے جس سے تمام معذور افراد کو روزگار ملے۔











