میرپورخاص،10 نومبر (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر سلامت علی میمن نے کہا ہے کہ سرکاری زمین، پلاٹ، دفاتراور رہائشی جگہوں کے قبضے خالی کرانے میں متعلقہ افسران سے مکمل تعاون کیا جائے گا، تعاون نہ کرنے والے افسران کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایتوں تجاوزات کو ہٹانے کے سلسلے میں بھرپور عملدرآمد کیلئے متعلقہ افسران سے سرکای زمین پر قبضے خالی کرانے کے سلسلے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کے اپنے اپنےتعلقوں میں ان تمام محکموں کے افسران سے اجلاس کیئے جائیں جن اداروں کی زمین، پلاٹ، دفاتر اور رہائشیں غیر متعلقہ افسران کے قبضے میں ہے اور اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کیا کیا جائے ۔
اس موقع پر انہوں نے اسسٹنٹ کمشنران کو ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ تفصیل کے مطابق ضلع میرپورخاص کے ٹوٹل 33- 1142 ایکڑ قبضے میں تھی جس میں سے 10- 239 ایکڑخالی کرائی جا چکی ہے ، جب کے23- 903 ایکڑ ابھی غیر متعلقہ افراد کے قبضے میں ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کے محکمہ زراعت، خوراک، تعلیم، مکانی ، پاکستان ریلوی، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، ایریگیشن، صحت، کھیل، ڈسٹرکٹ کائونسل، اوکاف، جنگلات، اسپیشل ایجوکیشن، ٹرانسپورٹ سمیت گورنمینٹ پولی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ اور دیگر محکموں کے بقایہ قبضے متعلقہ محکموں کے افسرن اور این ٹی انکروچمنٹ ٹیم کے تعاون سے خالی کرائے جائیں گے۔











