لاہور 10 نومبر ( اے پی پی ): ممبر پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی سردار اندر جیت سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق نو ماہ کے قلیل عرصے میں چار کنال پر محیط کرتار پور گردوارہ کو ساڑھے نو سو ایکڑ رقبے تک وسیع کر کے ہمارے دل جیت لیے۔ رقبے کے لحاظ سے اتنی خوبصورت اور عالی شان بلڈنگ بنائی جو کہ پوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرتار پور راہداری کی دوسال مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بڑا دل کر کے یہ کوریڈور کھولا جو سب سکھ کمیونٹی کو بڑا تحفہ تھا اچھا ہوتا کہ بھارت کورونا کا بہانا بنانے کی بجائے آج سکھوں کو اس طرف آنے کا موقع دیتا ۔











