میرپورخاص، 10 نومبر ( اے پی پی): ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری کے احکامات کی روشنی میں انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری کی سربراہی میں انچارج ڈی آئی بی دانش احمد کے ہمراہ موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کارروائی، ٹاؤن کی حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بین الضلاعی گروہ کے ملزمان بنام محمد ابراھیم ولد عبدالسلام عباسی، محمد بابر ولد محمد شریف میؤ راجپوت، حیدر علی ولد واجد بخاری، دھنی بخش ولد ولی محمد پنھور کو گرفتار کر کے چوری شدہ 7 موٹر سائیکل اور رکشہ برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ ٹاؤن تھانے میں درج کر کے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔











