ملتان ۔11نومبر (اے پی پی):حکومت پنجاب نے پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے شہر اولیاءمیں منفرد منصوبہ کا آغاز کردیا۔درباروں پر وضو کیلئے استعمال شدہ پانی سے پودے سیراب کئے جائیں گے۔کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے وضو کے پانی کو محفوظ کرنے کیلئے قائم زیر تعمیر سٹوریج سائٹ کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ زائرین کے وضو کا پانی شجرکاری کیلئے استعمال کیا جائے گا۔بیک وقت 7 ہزار گیلن واٹر سٹوریج کی گنجائش موجود ہے۔پی ایچ اے واٹر ٹینک سٹوریج سے پانی حاصل کرکے استعمال کرے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ وضو کے پانی کو فلٹر کر کے سٹوریج کیا جائے گا۔ زیر زمین پانی لیول برقرار رکھنے کیلئے یہ منصوبہ اہم ہے۔یہ منصوبہ ورلڈ وائڈ فنڈ کے تعاون سے بنایا جارہا ہے جبکہ نئے ملینیم گولز میں بھی یہ شامل ہے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے قلعہ کہنہ قاسم باغ میں گھاس کی کٹائی، واش رومز کی صفاءکا حکم دیا اور کہا کہ ڈینگی وبا کے خاتمے کیلئے ماحول خشک اور صاف رکھا جائے۔بعدازاں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے قلعہ کہنہ قاسم کی زیر تعمیر سڑک کا بھی جائزہ لیا۔











