کوئٹہ،11 نومبر (اے پی پی ): بلوچستان یونیورسٹی کے دو گم شدہ طالبعلموں کے معاملے پر طلباء تنظیموں سے مزاکرات کے لیےقائم کی گئی کمیٹی نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اور انہیں طلباء تنظیموں سے اب تک ہونے والے مزاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ہدایت کی کہ طلباء کی بازیابی کےلئے متعلقہ اداروں سے رابطہ میں رہتے ہوۓ انکی معاونت حاصل کی جاۓ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیی اداروں میں طلباء کو تعلیم دوست اور پرسکون ماحول کی فراہمی اشد ضروری ہے جسکے لیۓ طلباء تنظیموں ،تعلیمی اداروں کی انتظامیہ اور حکومت کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے مسئلے کے حل تک کمیٹی کو مذاکراتی عمل کا تسلسل برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔











