اسلام آباد،12نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے جمعہ کو یہاں پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا، اکانومسٹ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں دو کروڑ 40 لاکھ افراد انتہائی افلاس کا شکار ہیں، بھوک کی وجہ سے آٹھ بچے ہلاک ہوئے، خوراک کے لئے بچوں کو فروخت کرنے کی ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ دنیا بالخصوص مسلم ممالک افغانستان کی صورتحال پر آگے آئیں، تمام مسلم ممالک کو افغانستان کی موجودہ صورتحال پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔











