اسلام آباد، 13 نومبر (اے پی پی ):افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی اسلام آباد کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے واپس کابل روانہ ہو گئے ،اسلام آباد ہوائی اڈے پر نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر محمد صادق اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے معزز مہمان کو الوداع کیا۔
اس موقع پر افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔











