ملتان، 13 نومبر(اے پی پی ): کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے علی الصبح حرم گیٹ اور مضافات کا دورہ کیا۔انہوں نے مدینہ پارک، یوسف رضا گیلانی پارک کا جائزہ لیا۔ان سے شہریوں نے ملاقات کی اور مسائل بیان کئے۔
اس موقع پر کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ہر ممکن کوشش ہے کہ دستیاب وسائل میں شہریوں کے مسائل حل کریں۔انہوں نے کہا کہ ایم ڈی واسا سیورج مسائل کو فوری حل کرے اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پوری استعداد کار سے صفائی یقینی بنائے۔
اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ، متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔











