ملتان؛ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کاایس او ایس ویلج کے250 سے زائد یتیم بچوں کے ہمراہ چناب پارک کا تفریحی دورہ

22

ملتان، 13 نومبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے ایس او ایس ویلج میں رہائش پذیر یتیم بچوں کو اپنا مہمان بنایا اور 250 سے زائد یتیم بچے اور بچیوں کو ایس او ایس ویلج سے اپنے ہمراہ چناب پارک لے جاکر تفریحی دورہ کرایا۔

 اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے بچوں کو چناب پارک کی سیر کرائی۔تفریحی دورے کے دوران بچوں نے خوب موج مستی کی اور جھولے لئے۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے بھی بچوں کے ہمراہ سیر کی اور انکے مسائل بھی دریافت کئے۔

اسں موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ کورونا کے باعث ایس او ایس ویلج کے بچوں کو تفریح کا موقع نہیں مل سکا ہے، ضلعی انتظامیہ نے انکو تفریح کا موقع دیا تاکہ انکا احساس محرومی ختم کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ایس او ایس ویلج میں رہائش پزیر بچوں کا ہر ممکن خیال رکھا جا رہا ہے کیونکہ لاوارث بچوں کی کفالت ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔

 بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے 2 سو سے زائد بچوں کیلئے ضیافت کا اہتمام بھی کیا۔