بہاولنگر ،13 نومبر (اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ کی سرکاری زمین پر قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی ، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سید عثمان منیر نے تحصیلدار ظفر اقبال مغل اور محکمہ مال عملہ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے موضع محمد نواز پورہ میں 30 کنال 14 مرلے سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگذار کروا لی۔ زمین کی مالیت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے، زمین کا قبضہ سرکاری نمبردار کے سپرد کر دیا گیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کیپٹن محمد وسیم نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے اور سرکاری اراضی پر کسی کو بھی قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔











