اٹک،18نومبر (اے پی پی): ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین ضلعی رابطہ کمیٹی برائے عوامی مسائل میجر ریٹائرڈ طاہر صادق نے کہا ہے کہ عوامی رابطہ کمیٹی کے قیام کا مقصد عوامی مسائل حل کرنا ہے، اس لیے عوام انہیں تحریری درخواست دے کر اپنے مسائل کے متعلق آگاہ کریں تاکہ ان کا ازالہ ممکن بنایا جاسکے- انهوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس اٹک میں ضلعی رابطہ کمیٹی برائے عوامی مسائل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا- ان کے ہمراہ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کے نمائندے ملک اعجاز، ضلعی صدر پی ٹی آئی قاضی احمد اکبر خان، ڈپٹی کمشنر اٹک عمران حامد شیخ اور دیگر افسران نے شرکت کی- اجلاس میں ایجوکیشن، بلڈنگ، پبلک ہیلتھ،ہیلتھ ،سوئی گیس اور دیگر محکموں سے متعلق ترقیاتی کاموں اور مسائل کا جائزہ لیا گیا، متعلقہ افسران نے شرکاء کو عوامی مسائل اور ان کے حل سے متعلق بریفنگ دی- چیئرمین ضلعی رابطہ کمیٹی برائے عوامی مسائل میجر ریٹائرڈ طاہر صادق نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے، اجلاس میں انسداد تجاوزات، ڈینگی اور کورونا مہم سمیت دیگر عوامی مسائل کا بهی جائزہ لیا گیا، ڈپٹی کمشنر اٹک عمران حامد شیخ نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شروع کی جانے والی عوامی فلاح سے متعلق سرگرمیوں پر بریفنگ دیتے ہوۓ کہا کہ ضلع کے ڈویلپمنٹ ونگ کو ہدایت کی گٸی ہے کہ متعلقہ افسران روزانہ ضلع کی کسی ایک ایسی ترقیاتی سکیم کا دورہ کریں جن کے متعلق عوامی شکایت موجود ہوتی ہے اور اس کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔ ڈپٹی کمشنر کی طرف سے مزید کہا گیا کہ ضلع کے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے لاٸیو مانیٹرنگ کے ساتھ زوم سیشن کا آغاز بهی کیا گیا ہے جس میں اراضی ریکارڈ سینٹرز میں آۓ عوام سے براہ راست بات چیت عمل میں لاٸی جاتی ہےاور سینٹر پر شفافیت کے عمل کے بارے میں سوالات کیے جاتے ہیں۔ سی ای او ہیلتھ کی طرف سے شہر بهر میں جاری خسرہ اور روبیلا سے بچائو مہم اور انسداد کورونا اقدامات کے بارے میں بهی بریفنگ دی گئی.اجلاس میں میجر ریٹائرڈ طاہر صادق نے کہا کہ امن و امان کی مجموعی صورتحال پر خصوصی توجہ دی جائے اور عوام کی جان و مال کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جاٸیں۔عوامی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سابقہ ایجنڈے کو بهی ذیر بحث لایا گیا اور متعلقہ افسران سے اس کی بابت سوالات بهی کیے گئے، میجر ریٹائرڈ طاہر صادق نے ضلع بهر کے محکموں کے افسران کو زور دیا کہ وہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔











