ملتان،18 نومبر(اے پی پی): ماہر تعلیم میاں وقاص قریشی نے الیکٹرانکس ووٹنگ مشین پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دور جدید دور ہے ، ٹیکنالوجی کا دور ہے ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم )کے بارے میں کل اسمبلی میں جو بل پاس ہوا ہے ، میری ذاتی رائے کے مطابق اس کا سب سے زیادہ فائدہ اوور سیز پاکستانیز کو ملے گا، ہم اب تک ان کے سرمائے سے فائدہ اٹھاتے رہے ہیں لیکن ان کو ابھی تک ووٹ کا حق نہیں ملا تھا، اب جو حق ان کو مل گیا ہے تو یہ ایک بڑا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔











