لاہور19 نومبر(اے پی پی)وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی کی لاہور میں گندم کی بوائی و پیداواری اہداف کے حصول کو یقینی بنانےکے لئے ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت اور وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام کا تمام صوبوں کے گندم کی بوائی و کھادوں کی دستیابی بارے جائزہ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں تاحال مجموعی طور پر گندم کی بوائی کا ہدف50فیصد سے زیادہ مکمل ہو چکا ہےصوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ گندم کے اہداف کی تکمیل کے لئے زرعی یونیورسٹیوں کے20ہزار زرعی طلبہ بھی فیلڈ میں محکمہ زراعت کے شانہ بشانہ کاشتکاروں کوگندم کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی بارے راہنمائی فراہم کر رہے ہیں اور امسال صوبہ پنجاب میں مجموعی طور پر1کروڑ ایکڑ رقبہ پر گندم کی منظور شدہ اقسام کا بیج کاشت کیا جا رہا ہے اور تمام صوبے فصلات کی بوائی کے بعد محکمہ زراعت کے منظور شدہ اقسام کے بیج کی ٹریک اینڈ ٹریس ایبلٹی کے ڈیٹا کو فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن ڈیپارٹمنٹ اور صوبائی انسپکشن ونگ کے تعاون سے یقینی بنائیں گے جبکہ صوبہ بھر میں گندم کے2 کروڑ20 لاکھ میٹرک ٹن پیداوار کے حصول کے لئے مہم کامیابی سے جاری ہے ویڈیو لنک اجلاس میں وفاقی وزیر سید فخر امام نے کہا کہ وفاقی حکومت زرعی مداخل کی مقرر کردہ کوٹہ کے مطابق صوبوں کو سپلائی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور ملک بھر میں کھادوں کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ویڈیو لنک اجلاس میں چاروں صوبوں سے محکمہ زراعت کے اعلیٰ افسران و نمائندگان نے بھی شرکت کی۔











