اوکاڑہ:صوبائی وزیر جنگلی حیات ماہی پروی و اشتمال اراضی پیر سید صمصام علی شاہ بخاری کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

61

اوکاڑہ،19نومبر(اے پی پی): صوبائی وزیر جنگلی حیات ماہی پروی و اشتمال اراضی پیر سید صمصام علی شاہ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبہ میں مربوط ترقی کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت شفاف انداز میں اقدامات کر رہی ہے صحت اور تعلیم کے شعبے ہماری اولین ترجیح ہیں ماضی میں نظر انداز کئے گئے علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور لوگوں کی مشکلات کے حل کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا تعمیراتی منصوبوں کےافسران ، ٹکٹ ہولڈرز، پاکستان تحریک انصاف کے عہداداران کی جانب سے دیے گئے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اقدامات کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کپیٹن (ر) محمدعلی اعجاز ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار ،صدر پاکستان تحریک انصاف سید عباس رضارضوی، ٹکٹ ہولڈرز چوہدری سیلم صادق ، چوہدری عبداللہ طاہر ، رائے حماد اسلم کھرل ، چوہدری طارق ارشاد ، مہر محمد جاوید سمیت ڈسٹر کٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اراکین و افسران نے شرکت کی ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے ضلع میں امن و امان کی صورت پر بریفنگ دی ڈسٹر کٹ آفیسر پلاننگ مرغوب احمد نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں سالانہ تر قیاتی پروگرام کے تحت جاری سکیموں پر کام کی رفتار اور گذشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدر آمد کی صورت حال پر برینفگ دی  صوبائی وزیر جنگلی حیات ماہی پروی و اشتمال اراضی پیر سید صمصام علی شاہ بخاری نے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی جانب سے مریضوں کے علاج ومعالجہ ،برن وارڈز شروع کرنے ،فزیو تھراپی شعبہ کی بحالی اور گائنی وارڈ میں بیڈز کی تعداد بڑھانے پر ایم ایس ڈاکٹر اختر حسین بلوچ کی کاوشوں کو سراہا انہوں نے ہدایت کی کہ ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ٹراما سنٹر کی تعمیر کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے