حکومت کا فیصلہ ہے کہ سکھ یاتریوں سے مکمل تعاون کیا جائے گا، بابا گورو نانک کے 552ویں جنم دن کی تقریب سے وفاقی وزیر اعجاز شاہ  کا خطاب

37

ننکانہ صاحب۔19نومبر  (اے پی پی): بابا گورو نانک کے 552ویں جنم دن کی تقریب سے وفاقی وزیر اعجاز شاہ  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ و زیر اعظم پاکستان عمران خان نے سکھوں سمیت تمام اقلیتوں کے لئے ہمیشہ عملی اقدامات کئے ہیں،بابا گورونانک یونیورسٹی کا قیام اور انسانوں کی خدمت کوئی احسان نہیں میں بھی، بابا کی دھرتی کا بیٹا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بابا گورونانک اور سکھوں کے درمیان حائل دوریاں ختم کرنے کے لیے دریائوں کے رخ موڑ دیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بچپن میں بابا جی کے گوردوارے میں کھیل کر جوان ہوئے ہیں،انسان میں کوئی بھی بڑاکام کرنے کا ارادہ ہوتو پہاڑ بھی گرائے جاسکتے ہیں ۔