اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی): وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ احساس رجسٹریشن 8171سروس آج سے بحال ہو گئی۔ سروے سے رہ جانے والے عوام تحصیل سطح کے احساس ڈیسک پر رابطہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گھر کا ایک فرد اپنے رجسٹرڈ موبائل سے احساس کا حصہ بنے، کریانہ سٹور والے نیشنل بینک کے زریعے پوائنٹ آف سیل کھولیں۔ احساس راشن، رجسٹرڈ عوام کریانہ کی ودکان سے خریداری کریں، 1 ہزار روپے حکومت دیگی، دکانداروں کو کمیشن اور انعامات بھی ملیں گے











