لاہور، 21نومبر (اے پی پی): معاون وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ سرور باری کے انکشافات کے بعد اپوزیشن کی قلعی کُھل گئی ہے۔
ان خیالات کا اظہار ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے فالکن کلب میں منعقدہ آرٹ ایگزبیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک تنظیم کے سابقہ سیکرٹری جنرل سرور باری نے جو کچھ کہا وہ قابل غور امر ہے سرور باری کے انکشافات سے واضح ہو گیا ہےکہ اپوزیشن فری اینڈ فئیر انتخابات اور الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں سے کیوں بھاگ رہی ہے، ان مشینوں سے انھیں کیوں ڈر اور کرنٹ لگتا ہے جبکہ الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں تو الیکشن کمشن کے سٹریٹجک پلان کا کافی عرصے سے حصہ ہے جس پر عمل درآمد ہونا باقی ہے۔
حسان خاور نے کہا کہ اپوزیشن کیوں کہ دھاندلی اور جعلی ڈیٹا کے ذریعے الیکشن چوری کرتی آئی ہے اور آئندہ بھی ایسے منفی ہتھکنڈے جاری رکھنا چاہتی ہے چنانچہ ترقی یافتہ ممالک کے برعکس وہ اپنے فرسودہ اور آزمودہ طریقوں پر ہی مصر ہے اور انتخابی اصلاحات کے لئے خاطر خواہ تبدیلیوں سے خائف ہے، حقیقت یہ ہے کہ اپوزیشن ای وی ایم کے حوالے سے لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے منفی اور جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہی ہے جبکہ تحریک انصاف سرکاری امور میں شفافیت لانے کے لئے آٹومیشن اور ٹیکنالوجی کے استعمال اور فروغ پر یقین رکھتی ہے۔
حسان خاور نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کے جمہوری ممالک میں ای وی ایم کا استعمال ہورہا ہے، ڈیموکریسی انڈیکس کا جائزہ لیا جائے تو سمجھ آتا ہے کہ دنیا کے اربوں لوگ ای وی ایم کے ذریعے ہی جمہوریت کو مستحکم دیکھتے ہیں ،پاکستان کی بیشتر آبادی تیزی سے سمارٹ فون ٹیکنالوجی پر جارہی ہے مگر اپوزیشن اپنے منفی مفادات کیلئے عوام کو جدید ٹیکنالوجی سے دور رکھنا چاہتی ہے، ای وی ایم انٹر نیٹ سےمنسلک ہی نہیں ہوگی تو پھر اس کے ڈیٹا کے ہیک ہو جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اپوزیشن چونکہ خود دھاندلی کی پیداوار ہے اور اب ای وی ایم کے ذریعے انھیں اپنے منفی مفادات پر زد پڑتی دکھائی دیتی ہے تو











