لاہور، 12 دسمبر (اے پی پی ): پشاور ، ملیر اور حیدر آباد کے بعد لاہور میں بھی جنگ 71 میں حصہ لینے والے ریٹائرڈ فوجی افسروں اور بہاری کمیونٹی کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب منعقد ہوئی،تقریب کا مقصد بہاری کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ان افسروں کی جرات و بہادری کو خراج تحسین پیش کرنا تھا جومشرقی پاکستان میں سول آرمی فورسز کا حصہ تھے۔
71جنگ میں حصہ لینے والے افسروں اور ان کے عزیز و اقارب کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔
تقریب میں 263 سے زیادہ غازیوں اور ان کے عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔











