دی سٹی سکول حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے طلباءوطالبات کے وفد کا اساتذہ کے ہمراہ پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ

56

اسلام آباد۔23دسمبر  (اے پی پی):دی سٹی سکول حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے طلباءوطالبات کے وفد نے اساتذہ کے ہمراہ پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ کیا۔ وفد میں طلباءو طالبات اور اساتذہ کے ہمراہ 21 ارکان شامل تھے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہائوس کے اعلیٰ حکام نے وفد کو خوش آمدید کیا۔ وفد کو سینیٹ ہال اور سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا۔ وفد کو ایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی اور فکشنز بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ سینیٹ ہال میں وفد کو وفاقی یونٹس کے درمیان قومی آہنگی کے فروغ کے لئے ایوان بالا کی کردار بارے تفصیلی آگاہ کیاگیا۔طلباءوطلبات کے وفد نے پارلیمنٹ ہاوس بارے اگاہی اور استقبال پرسینیٹ حکام کا شکریہ ادا کیا۔