پشاور، 23دسمبر(اے پی پی): لنڈی کوتل خیبر تاتارہ سپورٹس گراؤنڈ پر سالانہ 38واں ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل شمع کرکٹ کلب اور قمبر الیون کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا. شمع کرکٹ کلب بے مقررہ 18اورز میں 208رنزبنائے جس کی جواب میں قمبر الیون کرکٹ کلب نے 176رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی اسی طرح شمع کرکٹ کلب نے فائنل 36رنز سے جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی کرکٹ ٹورنمنٹ میں 42ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار باؤلر شاہین شاہ آفریدی تھے جبک دیگر مہمانوں میں سی ای او کرییٹو بلڈرز اور جماعت اسلامی کے سینئر رہنما ضیاء الحق آفریدی سی ای او طاہر خان جماعت اسلامی کے مرادحسین آفریدی اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی. فائنل میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایا ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے. اس موقع پر ٹورنامنٹ کے سپانسر سای او ضیاء الحق آفریدی نے ونر ٹیم کے لئے 1لاکھ روپے اور رنراپ ٹیم کے لئے 50ہزار روپے نقد دئے گئے. اس موقع پر پر مہمان خصوصی پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ضلع خیبر لنڈیکوتل کے کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہیں اور اسی گراونڈ سے میں نے کھیل کا آغاز کر کے پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا لیکن بدقسمتی سے یہاں پر کھلاڑیوں کے لئے ابھی تک سپورٹس گراؤنڈ تعمیر نہیں کیا گیا ہیں انہوں نے کہا جہ لنڈی کوتل میں کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے کھلاڑیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رہے گی تاکہ یہاں کھیلوں کی سرگرمیاں بہتر طریقے سے جاری رکھ سکیں اور کھلاڑیوں کے مشکلات میں کمی آجائے اس موقع پر لنڈی کوتل تاتارہ سپورٹس گراؤنڈ کمیٹی شاہد رحیم. شب یار آفریدی. اور، ایران آفریدی نے کرکٹ ٹورنمنٹ میں انے والے مہمانوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور سی اے او ضیاء الحق آفریدی اور دیگر مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
ریحانہ











