ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عاصم جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ غزالہ کنول کی کاروائی

57

چنیوٹ،23 دسمبر(اے پی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عاصم جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ غزالہ کنول کی کاروائی،کروڑوں روپے کی80کنال سرکاری زمین واگزار کروا لی گئی،تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق قبضہ مافیاز کے خلاف ضلعی انتظامیہ چنیوٹ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے، قبضہ مافیا کے خلاف ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول و دیگر ریونیو افسران نے آپریشن کرتے ہوئے چک نمبر136 ج ب میں قبضہ مافیا سے 80کنال زرعی اراضی واگزار کرا لی گئی، زمین کی مالیت 1کروڑ 65لاکھ روپے بنتی ہے،اس سرکاری زمین پر قبضہ مافیا عرصہ دراز سے قابض تھے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عاصم جاوید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رہے گا کسی کو سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ایسے عناصر کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا سرکاری زمین کے ایک ایک انچ کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ رواں ماہ 44کروڑ روپے سے زائد کی 1841کنال زرعی زمین قابضین سے واگزار کروائی گئی ہے۔