چنیوٹ :خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے  چنیوٹ پولیس کی جانب سے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری

21

چنیوٹ،29 دسمبر  (اے پی پی ):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ کیپٹن (ر)بلال افتخارکی ہدایت پر خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے  چنیوٹ پولیس کی جانب سے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔چنیوٹ پولیس کی جانب سے خواتین میں احساس تحفظ اجاگر کرنے کیلئے ویمن سیفٹی ایپ،اینٹی ویمن ہراسمنٹ ایند وائلنس سیل،چائلڈ ابیوز سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں پولیس افسران،اساتذہ کرام،سٹوڈنٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سیمینار کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔نبی کریمﷺ کی شان میں ہدیہ عقیدت پیش کیا گیا۔پولیس افسران،اساتذہ کرام نے جنسی ہراسگی،موجودہ صورتحال سے متعلق اظہار خیال کیا۔پولیس افسران نے سٹوڈنٹس کو ویمن سیفٹی ایپ،اینٹی ویمن ہراسمنٹ سیل سے متعلق آگاہی لیکچر دیے۔سٹوڈنٹس کو ویمن سیفٹی ایپ سے روشناس کروایا گیا،ویمن سیفٹی ایپ کی افادیت،استعمال کے طریقہ کار،ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ کار سے متعلق آگاہی دی گئی۔پولیس افسران نے سٹوڈنٹس کو گڈ ٹچ،بیڈ ٹچ،چائلڈ ابیوز،چائلڈ ابیوز کی اقسام،ہراسگی،ہراسگی کی اقسام سے متعلق آگاہی،احتیاطی تدابیر،اقدامات کے حوالے سے آگاہی دی۔سٹوڈنٹس کو بریفنگ دی گئی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں خواتین کس طرح ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے صرف ایک کلک کے ذریعے پولیس سمیت مختلف اداروں سے کس طرح مدد حاصل کرسکتی ہیں۔سٹوڈنٹس کو خواتین کے تحفظ،ہراسمنٹ،بدسلوکی کی روک تھام کیلئے کام کرنے والے مختلف اداروں،فورمز،ایمرجنسی نمبروں کے بارے میں تفصیلا آگاہی دی گئی۔خواتین پر گھریلو تشدد،ہراسانی،بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کیلئے پنجاب پولیس کی جانب سے قائم اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل سے متعلق تفصیلا آگاہی دی گئی۔سکول انتظامیہ نے آگاہی سیمینار کے انعقاد پر چنیوٹ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔چنیوٹ پولیس کی جانب سے خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری رہے گا۔