ملتان 19 جنوری ( اےپی پی): کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت انسداد گرانفروشی ذخیرہ اندوزوں بارے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کمشنر ملتان نے اشیاء خوردونوش کی ارزاں نرخوں میں فراہمی یقینی بنانے کا حکم جاری کر دیا۔ ڈویژن کے 130 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو انسداد گرانفروشی کارروائیاں تیز کرنے کا حکم بھی جاری کیا اور کہا کہ یوریا،کھاد، فرٹیلائزرز کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے پر ممکن اقدامات کئے جائیں اور انہوں نے کہا کہ ڈویزن میں آٹا، چینی کا وافر سٹاک موجود ہے ۔
بریفنگ میں کمشنر ڈاکٹر ارشاد کو احمد کو ڈویژن میں یوریا کھاد کے 301 سرٹیفائیڈ ڈیلرز رجسٹرڈ، 226 فیئر پرائس شاپس فعال ہیں اور کہا کھاد ذخیرہ اندوزوں کیخلاف 968 چھاپے، 2مقدمات درج،2افراد گرفتار کئے گئے ہیں اور بریفنگ میں کہا ایک ہفتے میں 3 لاکھ15 سو روپے جرمانہ کیا گیا ہے اور کہا کہ کاشتکاروں کی شکایت کے ازالے کیلئے ڈویژن میں فرٹیلائزر کنٹرول رومز فعال ہیں اور کہا ڈویژن میں عیر قانونی گنا خریداری مراکز کیخلاف254 چھاپے مارے گئے ہیں اور کہا کہ 4ایف آئی آر درج،4 افراد گرفتار،18 مقامات سربمہر،50 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں چینی کی دستیابی بارے1419 چھاپے مارے گئے ہیں اور کہا کہ 114 خلاف ورزیوں پر11 مقدمات درج،7 افراد گرفتار3 لاکھ75ہزار7سو روپے جرمانہ کیا گیا ہے اور کہا 28 فلور ملز کو شوکاز نوٹس،2 لاکھ12ہزار2سو76 روپے جرمانہ کیا گیا ہے اور کہا اس ماہ ابتک اشیاء خوردونوش کی گرانفروشی کیخلاف 24687 چھاپے مارے گئے ہیں اور کہا
48 ایف آئی آر درج،142 افراد گرفتار،38لاکھ12 ہزار 8سو روپے جرمانہ کیا گیا ہے اور کہا ڈویزن میں80-85 روپے فی لیٹر دودھ کی قیمت فکس کی گئی ہے بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ134 خلاف ورزیوں پر1لاکھ70ہزار5سو روپے جرمانہ کیا گیا ہے اور کہا دودھ کی گرانفروشی پر5 ایف آئی آر،8افراد گرفتار کئے گئے ہیں ڈویژن میں احساس راشن رعایت پروگرام کا آغاز کیا جاچکا ہے اور کہا ڈویژن کی497 یونین کونسلوں میں 10794کریانہ سٹورز کو رجسٹر کیا جاچکا ہے اجلاس میں متعلقہ محکموں کے سربراہان موجود تھے۔











