تصویر کے اثرات سٹوری سے زیادہ دیرپا ہوتے ہیں، وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب

28

اسلام آباد ۔19جنوری  (اے پی پی): راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن پروفیشنل گروپ نے متحدہ عرب امارات کے  سفارت خانے کے تعاون سے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں گیارہویں سالانہ تصویری نمائش کا انعقاد کیا جس میں57 فوٹو جرنلسٹ نے شرکت کی۔

 اس موقع پر  وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے  خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تصویر کے اثرات سٹوری سے زیادہ دیرپا ہوتے ہیں۔ علی اعوان نے کہا کہ ان تصویروں سے انہیں اسلام آباد کے کچھ مسائل کا بھی اندازہ ہوا ھے وہ سی ڈی اے کو ہدایت دیں گے کہ ان کا فوری تدارک کرے ۔