اٹک کے گا ؤں باغ نیلاب کے قریب کچے مکان کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں ،7 افراد زخمی

41

اٹک۔19جنوری  (اے پی پی):اٹک کے گا ؤں باغ نیلاب کے قریب کچے مکان کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ7 افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق بدھ کو آٹھواں میل کی آبادی میں ایک کچے مکان کی چھت گرنے سے سات سالہ بچہ عالیان جاں بحق ہو گیا جبکہ چار خواتین سمیت 7افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں 70سالہ احمد خان ، 50سالہ خاتون اکبر جان، 45سالہ مسرت بی بی، 30سالہ شمیم، 23سالہ ارم اور 9سالہ حذیفہ شامل ہیں، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی 4 ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، ریسکیو عملہ نے زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا ریسکیو ذرائع  کے مطابق دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔