کابینہ کی جانب سے مردم شماری کیلئے 5 ارب روپے کی منظوری ،‏ مردم شماری رواں برس دسمبر میں مکمل ہوگی

15

اسلام آباد، 25 جنوری (اے پی پی ): کابینہ کی جانب سے مردم شماری کیلئے 5 ارب روپے کی منظوری ،‏ مردم شماری رواں برس دسمبر میں مکمل ہوگی۔

منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ساتویں مردم شماری کے لئے پانچ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، مردم شماری اس سال دسمبر میں مکمل ہوگی اس کے بعد جنوری میں الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگلا الیکشن نئی حلقہ بندیوں پر ہوگا۔