ڈویژن میں اس ہفتے ڈینگی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد

14

ملتان،26 جنوری(اے پی پی): کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ڈویژن میں اس ہفتے ڈینگی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا اور کہا گھروں دکانوں انڈور لاروا برآمد پر نوٹسز دیے جائیں اور ڈینگی افزائش کو روکنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔

انہوں  نے  کہا کہ  اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کورونا ویکسینیشن کا دائرہ کار بڑھایا جائے اور   کورونا ویکسینیشن اہداف ہر صورت حاصل کرنے کا حکم بھی دیا۔

انہوں نے  بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈویژن میں 1500 سے زائد ٹیمیں سرویلنس کررہی ہیں ، مکمل ویکسینیشن میں ملتان نے 65، لودھراں 63، خانیوال 61, وہاڑی 61 فیصد ٹارگٹ حاصل کیا ہے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، سی اوز ہیلتھ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز موجود تھے