اسلام آباد ،27 جنوری (اے پی پین ): وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کے روز فوجداری قانون اور نظامِ انصاف میں اصلاحات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک قانون کی بالادستی قائم کر کے کامیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں اور وکلاء سے اصلاحات پر عملدرامد کی اپیل کرتا ہوں، ہم نے اپنا کام کردیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی تاریخ میں پہلی بار قانون کی حکمرانی کی کوشش کی گئی ہے، فروغ نسیم اور انکی ٹیم کو خصوصی خراجِ تحسین پیشں کرتا ہوں۔
2











