اوکاڑہ:کمشنرساہیوال علی بہادر قاضی کا ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال میں کرونا ویکسی نیشن سنٹر، صحت کارڈکاوَنٹرکا دورہ

30

اوکاڑہ،02فروری(اے پی پی):  کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نےاچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ سٹی میں کرونا ویکسی نیشن سنٹر اور صحت کارڈ کاوَنٹر کا دورہ کیا انہوں نے کروناویکسیئن کی بوسٹر ڈوز لگانے والوں کی تعداد ،صحت کارڈ کا وَنٹر سے مستفید ہونے والے مریضوں سے بھی معلومات حاصل کیں۔ کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی نے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال میں زیر تعمیر ٹراما سنٹر میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اوراسے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال اختر حسین بلوچ نے انہیں ٹراما سنٹر پراجیکٹس سے متعلق بریفنگ دی۔