لاہور، فروری 8(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت ایلیویٹڈ ایکسپریس منصوبے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایل ڈی اے کے لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ کو جلد شرو ع کرنے کی ہدایت دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے سے عوام کو موٹروے تک آسان رسائی ممکن ہوگی۔انھوں نے بتایا کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بننے سے کینال او رملتان روڈ پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا۔ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے سے شہریوں کو آمد و رفت میں بے پناہ سہولت میسر آئے گی۔
عثمان بزدار نے کہا کہ لاہورکی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے جیسے پراجیکٹس ضروری ہیں۔
ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بننے سے لاہور کی مصروف سڑکوں پرٹریفک کے دباؤ میں 65 فیصد تک کمی ہوگی-انھوں نے ہدایت دی کہ لاہو رمیں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے –
ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے منصوبے کے اہم امور کے بارے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی
صوبائی وزیر ہاؤسنگ اسد کھوکھر، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری ہاؤسنگ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔











