ملتان، 08 فروری (اے پی پی): ڈویژن بھر میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے تکیمل کی جانب گامزن ہیں۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے تمام سکیموں کے فزیکل آڈٹ شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور قومی تعمیر نو کے محکموں کو مقررہ اہداف حاصل کرنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی صدارت میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا۔ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں سمیت ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔
کمشنر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ملتان ڈویژن کے انفراسٹرکچر کی بہتری پر ذاتی نظر ہے ، مالی سال کے اختتام سے قبل سکیمیں مکمل نہ کرنے والے افسران احتساب کیلئے تیار رہیں۔ انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو سکیموں کی کوالٹی انسپکشن کا ٹاسک دیا اور کہا کہ ناقص کام کی صورت میں اینٹی کرپشن ٹیکنیل ٹیم سے جانچ کرائی جائے گی۔
کمشنر نے کہا کہ 31 دسمبر مالی سال کے دو کواٹر ختم ہونے پر سکیموں کی پراگرس نظر آنی چاہیے ، ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کیخلاف مجاز اتھارٹی کو لکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام سکیموں کا 1 فیصد ہارٹیکلچر کیلئے خرچ کیا جائے ، سیوریج سسٹم کی بہتری کیلئے ترجیحی فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا 710 ترقیاتی سکیموں کیلئے 17 ارب روپے جاری کئے گئے ہیں اور کہا 3 ارب52 کروڑ کی کمیونٹی ڈویلپمنٹ3کی 351 سکیموں پر کام جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 2ارب52کروڑ سے زائد کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں ، پائیداد ترقیاتی اہداف پروگرام کی 792 سکیموں پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ دیہی پروگرام کی 19 سکیمیں تکمیل کے مراحل میں ہیں۔











