ملتان، 08فروری(اے پی پی):وزیر مملکت ملک عامرڈوگر نے کہا ہے کہ کھیل اور کھلاڑیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے ہرممکن صلاحتیں بروئے کارلائی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار پی ایف ایف کے سنئیر نائب صدراوروزیر مملکت ملک عامرڈوگرنے
ملتان ڈیری فٹبال کلب رجسٹرڈ کے زیراہتمام منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ ڈیری کلب کا شمار ملتان کے بہترین کلبز میں ہوتا ہے،اس کلب کا صدر ہونے پرفخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدیمی مسجدفٹبال گراونڈ ہمیشہ سے فٹبال کے علاوہ دیگر کھیلوں کا بھی مرکز رہا ہے،یہاں کے کھلاڑیوں نے نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنا لوہا منوایا ہے۔
اس موقع پر سابقہ ڈپٹی مئیراکرم عرف اکی، شعیب اکمل ہاشمی،وحیدالحسن شاہ،منظورشاہ،رانا مدثر،رانا کاشف،رانا باقر،رانا نویداکرم،اسامہ یوسف،ارسلان گولڈ،زولفقارڈوگرخالدپرنس صدیقی اور تصورقریشی موجود تھے۔











