مظفرگڑھ،09 فروری(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فراز احمد کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سول لائن افتخار ملکانی کی بڑی کارروائی ، ڈکیتی کے ملزمان سے35 لاکھ کی کوسٹر، 4 موٹر سائیکل،4 عدد موبائل فون ،ایک کار اور 80 ہزار کیش برآمد کر لیا۔
ترجمان پولیس مظفرگڑھ سب انسپکٹر شہباز ظفر کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ فراز احمد کی ہدایت کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ سول لائن افتخار ملکانی نے کارروائی کرتے ہوئےملزمان کے قبضے سے پینتیس لاکھ مالیت کی کوسٹر،چار عدد موٹر سائیکل ،چار عدد موبائل فون، ایک کار جو ڈکیٹی میں استعمال کی گئی تھی اور 80 ہزار روپیہ نقد کیش برآمد کر لیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان محمد وکیل اور محمد سعید نے اسلحہ کے زور پر ترکی بائی پاس کے قریب ڈرائیور امجد حسین سے کوسٹر نمبری ایل ای ایس 6668 کو گزشتہ ہفتہ مورخہ 2 فروری کو چھینی تھی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ فراز احمد نے بہترین کارروائی پر ایس ایچ او سول لائن اور ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔











