سکھر،10فروری (اے پی پی): پریس کلب کی بہتری اور آئندہ مسائل کے حل کے لیے پریس کلب کے عہدیداران و ایگزیکٹو کمیٹی کا پہلا اجلاس صدر چوہدری ارشاد گوندل کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔
صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئی۔ اجلاس میں پریس کلب کے میمبران کے لیے لائبریری، یوٹیلٹی اسٹور اور کینٹین کے قیام پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔اجلاس میں پی ایف یو جے کے مرکزی نائب صدر لالا اسد پٹھان کی والدہ محترمہ اور سینئر صحافی شوکت راہی کی صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی گئی۔
اجلاس میں نائب صدر کامران شیخ جنرل سیکریٹری شہزاد تابانی خازن صحرش کھوکھر پریس سیکریٹری سید علی شاہ نقوی آفیس سیکریٹری بلاول بھٹی سمیت میمبران ایگزیکٹو کمیٹی امداد بوزدار زمان باجوہ ریاض راجپوت اظہر دایو سید جواد شاہ علی محمد شر سمیت دیگر نے شرکت کی۔











