تاشقند, فروری 10(اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے تاشقند کے گور نر جہونگیر آرتیخوجے سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں گورنرز نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تجارت کے فروغ پر اتفاق کیا۔اور زرعی ریسر چ کے شعبے میں بھی دونوں صوبوں کے درمیان وفود کی سطح پر تعاون شروع کر نے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تاشقند کے سر مایہ کاروں کا وفد سرمایہ کاری کیلئے جلد پنجاب کے مختلف علاقوں کا دورہ کریگا
پنجاب آنیوالا وفد اپٹما ‘لاہور چیمبرز آ ف کامر س سمیت دیگر تنظیموں کے عہدیداروں سے بھی ملے گا
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بتایا کہ ازبکستان اور پاکستان کے درمیان 25ملین ڈالرز سے زائد تجارت ہو رہی ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ ازبکستان کے سر مایہ کاروں کا پنجاب سرمایہ کاری کا فیصلہ خوش آئند اور پاکستان پر اعتماد ہے ۔
پنجاب میں سپیشل اکنامک زونز میں سر مایہ کارو ں کوتمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔
گو ر نر تاشقند نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پنجاب اور پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور ہر وقت انکے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔
گورنر تاشقند نے کہا کہ پنجاب اور تاشقند بھی ایک دوسرے کی ترقی کیلئے کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ہمارے سر مایہ پنجاب میں ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں میں سر مایہ کاری کیلئے تیارہیں۔











