لاہور 10 فروری ( اے پی پی ): سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا آئینی حق ہے لیکن انہیں دوبارہ مایوسی ہو گی آج چوہدری پرویز الٰہی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ہونے والی ملاقات پہلے سے طے تھی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں نجی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ خود دیہاتی علاقے سے تعلق رکھتا ہوں ٹاٹ سکول سے پڑھائی شروع کی ٹاٹ سسٹم سکول سے شروعات کرنے والا بندہ آج قوم کے سب سے بڑے ادارے کا سپیکر ہے ۔انہوں نے کہا کہ فرسٹ ائیر میں گاؤں سے ٹیوشن سنٹر شروع کیا جو بعد میں سکول سسٹم کا باعث بنا ہمارے سکول میں سولہ ہزار سے زائد بچے پڑھتے ہیں انسان کے کرئیر کا آغاز اس کی سوچ سے شروع ہوتا ہے کوئی بھی فیلڈ چھوٹی بڑی نہیں ہوتی موچی ہیں تو سروس اور باٹا برانڈ بنائیں عہدہ بڑا نہیں کام بڑا ہوتا ہے۔











