اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جمعرات کو وزارتِ خارجہ میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تصویری نمائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ سوشل میڈیا کی طاقت سے ایک تنہا بچی نے لاکھوں لوگوں کو متحرک کر دیا۔انہوں نے کہا کہ کرناٹک کی نہتی، خود دار لڑکی نے غنڈا گردی کو جس طرح للکارا وہ اپنی مثال آپ ہے،اکھنڈ بھارت کی سوچ نے گاندھی اور نہرو کے سیکولر ہندوستان کو مسخ کر دیا۔کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی معاونت جاری رکھیں گے۔











