قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہی سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات،ملاقات میں سیاسی صورتحال, پارلیمانی، باہمی دلچسپی کے امور اور بلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیال کیاگیا

70

لاہور، 10 فروری(اے پی پی): قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہی سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جمعرات کے روز گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں ایم این ایز جنید اکبر، ڈاکٹر حیدرعلی ،صالح محمد اورسیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے بھی شرکت کی۔گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنما وں نے پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں سیاسی صورتحال, پارلیمانی اور باہمی دلچسپی کے امور پر پر بھی  گفتگو کی گئی

 ملاقات میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہی نے پنجاب کےبلدیاتی  مسودہ قانون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ مضبوط بلدیاتی ادارے عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ کوشش ہے کہ پنجاب میں پاس ہونے والے بلدیاتی بل میں منتخب نمائندوں کو زیادہ سے زیادہ اختیارات دیئے جائیں۔بلدیاتی نمائندوں کو عوامی مسائل کو نچلی سطح پر حل کرنے کے لئے بااختیار بنانا ضروری ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی  نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی ادارون میں آرکان پارلیمنٹ موثر قانون سازی سے عوام کو ریلیف دے سکتے ہیں کوشش ہوتی ہے کہ ایوان میں عوامی مسائل پر بات کرنے کیُلئے۔ زیادہ سے زیادہ موقع دیا جائے۔