وزیر قانون راجہ بشارت سے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے سیکرٹری ٹیکنیکل ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

47

لاہور؛ 11 فروری ( اے پی پی ): وزیر قانون راجہ بشارت سے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے سیکرٹری ٹیکنیکل ایسوسی ایشن کے وفد نےملاقات کی ۔وفد کی پنجاب بھر کے سیکرٹری ٹیکنیکل لوکل گورنمنٹ کے مسائل حل کرنے کی درخواست کی وفد نے 186 سیکرٹری ٹیکنیکل کی پوسٹ اپ گریڈ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے کہا کہ سیکرٹری ٹیکنیکل ایسوسی ایشن کے مطالبات متعلقہ فورم تک پہنچائوں گا،پنجاب حکومت بلدیاتی اداروں کا استحکام چاہتی ہے، سیکرٹری ٹیکنیکل ایسوسی ایشن کے وفد کی قیادت صوبائی صدر شاہد شیخ نے کی۔