لاہور، فروری 12(اے پی پی): وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے ہفتہ کے روز گورنر ہائوس لاہور میں ملک بھر سے آئے پی ایف یو جے کے ممبران سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی جمہوری معاشرے میں میڈیا کا کردار ناقابل فراموش ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کرپشن کے خاتمہ کیلئے جنگ لڑرہے ہیں،پورا معاشرہ اس جنگ میں وزیر اعظم کا ساتھ دے،اپوزیشن حکومت کیخلاف عدم اعتماد لانے سے پہلے اپنے بندے تو پورے کرلے،ایک دوسرے کیخلاف باتیں کرنے والے اپنے مفاد کیلئے پھر اکھٹے ہورہے ہیں،قانون کا مذاق اڑانے والوں کیخلاف جب کوئی کارروائی شروع ہوتی ہے تو وہ التواء کے پیچھے چھپ جاتے ہیں ۔











