ملتان،13 فروری (اے پی پی): رضوان ٹائیگر تیکوانڈو اکیڈمی ملتان کی بیلٹ پروموشن ٹیسٹ کی شاندار تقریب اتوار کو یہاں منعقد ہوئی۔
ٹائیگر تیکوانڈو ایگزیکٹو گروپ کے جنرل سیکرٹری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان تیکوانڈو فیڈریشن کے صدر ریٹائرڈ کرنل وسیم احمد اور سیکرٹری جنرل مرتضٰی حسن بنگش نے ورلڈ تیکوانڈو کوریا سے پاکستان میں نومبر 2022 میں ایشین اوپن چمپیئن شپ منعقد کروانے کے لیے اجازت لے لی ہے اور اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کےلئے ٹائیگر ایگزیکٹو گروپ اپنی مکمل ٹیم شرکت کروانے کے لیے تیار ہے۔
آخر میں مندرجہ ذیل کامیاب کھلاڑیوں میں اسناد اور بیلٹ تقسیم کی گئیں محمد عبداللہ نے گرین بیلٹ، ارم فاطمہ نے اورنج بیلٹ، ایشال حیدر، محمد طلحہ، محمد قریش،محمد اریش ،محمد استاب حیدر اور محمدطہحھ نے ییلو بیلٹ حاصل کی۔ بیلٹ، ارم فاطمہ نے اورنج بیلٹ، ایشال حیدر، محمد طلحہ، محمد قریش،محمد اریش ،محمد استاب حیدر اور محمدطحہ نے ییلو بیلٹ حاصل کی۔
ٹیسٹ کے چیف ایگزیمینر ناصر علی شاہ جنرل سیکرٹری ٹائیگر ایگزیکٹو گروپ پاکستان اور ڈاکٹر آصف علی نادر سیکرٹری جنرل تیکوانڈو لورز پاکستان تھے جبکہ مہمان خصوصی ڈویژنل صدر مظہر زریں اور ڈسٹرکٹ سیکرٹری خالد خان کمانڈو اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر واپڈا زاہد اقبال ، چوہدری ضیاء الرحمان ڈائیریکٹر سپورٹس سٹی کالج ملتان، شیخ کاشف، مشتاق احمد روفی ، چوہدری صفدر تھے۔
سورس: وی این ایس، ملتان











