چنیوٹ ،بھوآنہ امین پور روڈ مدینہ ٹاؤن میں پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام فرضی مشقوں کا انعقاد

26

چنیوٹ،13 فروری ( اےپی پی): بھوآنہ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام امین پور روڈ مدینہ ٹاؤن میں فرضی مشقیں کی گئیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ چنیوٹ میڈم طاہرہ خان کی سربراہی میں ہونے والی فرضی مشقوں میں ریسکیو آفیسرز، ریسکیو اہلکاروں اور ریسکیو محافظوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

فرضی مشقوں میں بمب بلاسٹ ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیورز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں اور ریسکیو محافظوں نے حادثے والی جگہ پر معمولی زخمی افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے فارغ کر دیا جبکہ شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے اور آگ لگنے کی صورت میں فوری آگ پر قابو پانے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ چنیوٹ میڈم طاہرہ خان نے ریسکیورز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کے جوان کسی بھی ایمرجنسی صورت حال میں ہر دم تیار ہیں۔